تھانہ جوٹیال پولیس نے قتل کےمقدمے میں مطلوب سات نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا
گلگت، قتل کیس میں نامزد سات ملزمان گرفتار

مزید خبریں
گلگت۔ 22 جون (اے پی پی):تھانہ جوٹیال پولیس نے قتل کےمقدمے میں مطلوب سات نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ جوٹیال سید اجلال حسین اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق سکوار گلگت سے ہے اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔گلگت بلتستان پولیس نے واضح کیا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔








