گلگت بلتستان میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):گلگت بلتستان میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ غذر میں پاک فوج اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی بروقت اور فعال امدادی کارروائیوں کے تحت امدادی سامان کی ترسیل ،ادویات اور اشیائے ضروریہ متاثرین تک پہنچائی گئیں۔ پاک فوج اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی جانب سے قائم میڈیکل کیمپس میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ۔شدید زخمیوں کو بروقت …

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):گلگت بلتستان میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ غذر میں پاک فوج اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی بروقت اور فعال امدادی کارروائیوں کے تحت امدادی سامان کی ترسیل ،ادویات اور اشیائے ضروریہ متاثرین تک پہنچائی گئیں۔

پاک فوج اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی جانب سے قائم میڈیکل کیمپس میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ۔شدید زخمیوں کو بروقت فیلڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تاکہ بہتر علاج ممکن بنایا جا سکے۔

سیلاب متاثرین نے پاک فوج کے اس اقدام کو بھرپور سراہا ہے۔افواج پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔