گلگت ۔1نومبر (اے پی پی):گلگت بلتستان کا 78واں یومِ آزادی جوش و جذبے، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی تقریب تاریخی چنار باغ گلگت میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ تھے۔تقریب میں وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، صوبائی وزراء، فورس کمانڈر گلگت بلتستان، آئی جی پی جی بی، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام …
گلگت بلتستان کا 78واں یومِ آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

مزید خبریں
گلگت ۔1نومبر (اے پی پی):گلگت بلتستان کا 78واں یومِ آزادی جوش و جذبے، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی تقریب تاریخی چنار باغ گلگت میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ تھے۔تقریب میں وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، صوبائی وزراء، فورس کمانڈر گلگت بلتستان، آئی جی پی جی بی، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔تقریب کے دوران گورنر گلگت بلتستان، وزیرِ اعلیٰ اور فورس کمانڈر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
بعد ازاں گورنر نے قومی پرچم لہرایا جبکہ گلگت بلتستان پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اپنے خطاب میں گورنر سید مہدی شاہ نے کہاکہ میں اس عظیم دن کے موقع پر گلگت بلتستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یکم نومبر وہ دن ہے جب ہمارے آباؤ اجداد نے بہادری سے اس خطے کو آزادی دلائی۔ یہ خطہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔
دشمن ہمیشہ انتشار پھیلانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے اس کی ہر سازش ناکام بنانی ہوگی۔ ہم اپنی آزادی کو تعلیم، ترقی اور مثبت عمل کے ذریعے محفوظ رکھیں گے۔تقریب میں اسکولوں کے طلباء، شہریوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملی نغموں کے ذریعے وطنِ عزیز سے اپنی محبت کا والہانہ اظہار کیا۔








