گوادر ۔ 22 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر کو سنگاپور اور ہانگ کانگ جیسا پورٹ سٹی بنایا جائے گا، گوادر کا بجلی اور پانی کا مسئلہ چند ماہ میں ہنگامی بنیادوں پر حل کر لیں گے، وفاقی بجٹ میں گوادر کے 50 نوجوانوں کو اسکالرشپ پر ملک کی اعلی یونیورسٹیوں میں تعلیم دلوانے کے لئے …
گوادر سنگاپور اور ہانگ کانگ جیسا پورٹ سٹی بنے گا، گوادر میں بجلی اور پانی کا مسئلہ جلد حل کر لیں گے، وفاقی وزیر احسن اقبال

مزید خبریں
گوادر ۔ 22 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر کو سنگاپور اور ہانگ کانگ جیسا پورٹ سٹی بنایا جائے گا، گوادر کا بجلی اور پانی کا مسئلہ چند ماہ میں ہنگامی بنیادوں پر حل کر لیں گے، وفاقی بجٹ میں گوادر کے 50 نوجوانوں کو اسکالرشپ پر ملک کی اعلی یونیورسٹیوں میں تعلیم دلوانے کے لئے بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ50 نوجوان چینی زبان سیکھنے کے لئے چین بھیجے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گوادر پورٹ میں ایسٹ بے ایکسپریس وے آف گوادر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایسٹ بے ایکسپریس وے آف گوادر پورٹ گوادر کو 6 رویہ سڑک اور ریلوے ٹریک کے ذریعے مکران کوسٹل ہائی وے سے ملائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ، گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان، چینی سفیر، پورٹ حکام، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اور علاقہ عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے قیام سے گوادر سمیت ملک بھر میں خوشحالی آئے گی اور مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ2013 ءمیں جب وزیراعظم محمد نوازشریف نے چین کے دورے کے موقع پر سی پیک منصوبے پر دستخط کئے تو اس وقت یہ صرف ایک کا عذ کا ٹکڑا تھا لیکن دونوں حکومتوں عزم اور محنت سے اب یہ حقیقت بن چکا ہے۔







