"بیلار اسٹوریج ڈیم مجموعی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے اعتبار سے بلوچستان کے مکمل شدہ درمیانے درجے کے ڈیموں میں 16ویں بڑے ڈیم کا درجہ رکھتا ہے۔”
گوادر میں بیلار اسٹوریج ڈیم، 10 ہزار 588 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے ،محکمہ آبپاشی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 21 اگست (اے پی پی):ضلع گوادر میں واقع بیلار اسٹوریج ڈیم بلوچستان کے مکمل شدہ درمیانے درجے کے ڈیموں میں مجموعی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے اعتبار سے 16ویں بڑے ڈیم کا درجہ رکھتا ہے۔
محکمہ آبپاشی بلوچستان کے حکام نے اے پی پی کوبتایاکہ بیلار اسٹوریج ڈیم کی مجموعی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 10 ہزار 588 ایکڑ فٹ ہے جبکہ اس کا کمانڈ ایریا ایک ہزار 200 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ڈیم کی اونچائی 48 فٹ اور لمبائی ایک ہزار 90 فٹ ہے، جبکہ اس کا کیچمنٹ ایریا 244 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق ڈیم موسمی بارشوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے، زرعی سرگرمیوں کے فروغ اور مقامی آبادی کے ذریعہ معاش میں معاونت کے ساتھ قریبی دیہات کو پینے کے پانی کی فراہمی میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔بیلار اسٹوریج ڈیم زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر بنانے، سیلابی پانی کے بہا ئوکو معتدل کرنے اور ضلع گوادر میں طویل المدتی آبی تحفظ کے فروغ میں بھی معاون ہے۔محکمہ آبپاشی بلوچستان کے مطابق صوبے میں پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ آبی انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔








