اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) گوتم بدھا کے یوم پیدائش پربدھ مت کے پیروکاروں کے لئے مقدس وساکھ میلہ کی تقریبات کا پیر کو باضابطہ آغازہوگیا۔ سری لنکا سے آئے بدھ بھکشوﺅںاور زائرین کی خصوصی دعائیہ تقریب سے وساکھ میلہ کا افتتاح کیاگیا جس کے بعد بھکشوﺅں اور زائرین کے وفد نے بدھ مت کے مقدس مقامات کا دورہ کیا اور اپنے عقائد کے مطابق مذہبی رسومات …
گوتم بدھا کے یوم پیدائش پربدھ مت کے پیروکاروں کے لئے مقدس وساکھ میلہ کی تقریبات کا باضابطہ آغاز ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) گوتم بدھا کے یوم پیدائش پربدھ مت کے پیروکاروں کے لئے مقدس وساکھ میلہ کی تقریبات کا پیر کو باضابطہ آغازہوگیا۔ سری لنکا سے آئے بدھ بھکشوﺅںاور زائرین کی خصوصی دعائیہ تقریب سے وساکھ میلہ کا افتتاح کیاگیا جس کے بعد بھکشوﺅں اور زائرین کے وفد نے بدھ مت کے مقدس مقامات کا دورہ کیا اور اپنے عقائد کے مطابق مذہبی رسومات اداکیں۔ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقدہ فتتاحی تقریب میں بدھ بھکشوﺅں ،سری لنکا سے آئے زائرین اوراسلام آباد میں بدھ مت ممالک کے سفارتکاروںنے شرکت کی۔ وفاقی سیکریٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن نے افتتاحی تقریب سے خطاب میںسری لنکا سے آئے مہانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی تعلیمات اور آئین کے تحت پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں والوں کو مکمل آزادی اور تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات استوار ہیں۔ مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر ہے۔ انجینئر عامر حسن نے کہاکہ ہر سال سری لنکا سے آنے والے مہمانوں کی میزبانی ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ بدھ مت سمیت دیگر مذاہب کے لئے مقدس تصور ہونے والے مقامات کی بھرپور دیکھ بھال کویقینی بنائیںاور زائرین کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے سری لنکا کے صدر اور وزیراعظم کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے ہماری دعوت قبول کرتے ہوئے میزبانی کا موقع دیا۔








