اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے فاٹا اصلاحات کو پارلیمنٹ کی منظوری سے جلد ازجلد نافذکیاجائیگا اورفاٹا کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم کیاجائیگا‘ ٹی ڈی پیز کی باعزت واپسی اور بحالی کے بعد فاٹامیں انفراسٹرکچرکی بحالی اوردیگرترقیاتی منصوبوں پربھی عملدرآمد جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز آل فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن …
گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کی آل فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے فاٹا اصلاحات کو پارلیمنٹ کی منظوری سے جلد ازجلد نافذکیاجائیگا اورفاٹا کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم کیاجائیگا‘ ٹی ڈی پیز کی باعزت واپسی اور بحالی کے بعد فاٹامیں انفراسٹرکچرکی بحالی اوردیگرترقیاتی منصوبوں پربھی عملدرآمد جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز آل فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ایک وفد سے گورنرہاوس پشاور میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت نظام الدین کررہے تھے۔وفد نے فاٹااصلاحات کی مکمل تائید کرتے ہوئے حکومت کو اس ضمن میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ گورنرنے کہاکہ فاٹا کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم اورصحت کے شعبوں میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور فاٹا میں شرح خواندگی بڑھانے اورمعیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کردیاگیاہے۔








