پشاور۔10 جولائی (اے پی پی)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے وزیراعلی محمودخان نے بدھ کے روز گورنرہاﺅس پشاور ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ دریں اثناءصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں 70 اور 71 میں زیرتعمیر منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار خصوصی طور پر زیربحث آئی اورگورنر نے اس خواہش کا اظہارکیا کہ علاقے میں وہ تمام منصوبے جلد ازجلد …
گورنرخیبرپختونخوا سے وزیراعلی محمودخان کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔10 جولائی (اے پی پی)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے وزیراعلی محمودخان نے بدھ کے روز گورنرہاﺅس پشاور ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ دریں اثناءصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں 70 اور 71 میں زیرتعمیر منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار خصوصی طور پر زیربحث آئی اورگورنر نے اس خواہش کا اظہارکیا کہ علاقے میں وہ تمام منصوبے جلد ازجلد مکمل کئے جائیں جو صوبائی حکومت کے گذشتہ دور میں شروع کئے گئے تھے۔ اس موقع پر محکمہ آبپاشی کے سیکرٹری اور دیگرمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ علاقے میںاوچ نہر سمیت تمام زیرتکمیل منصوبے بشمول بجلی کی ترسیل ، ٹیوب ویلوں کی تنصیب اور شاہراہوں کی تعمیرکے سبھی سکیمیں بھی صوبائی حکومت کے ترجیحی منصوبوں کی حیثیت سے مکمل کئے جائیں گے۔








