کراچی۔ 06 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹونسکی نے گورنرہائوس میں ملاقات کی اورپاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور باہمی تعائون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔جمعرات کوگورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہاکہ پاکستان خصوصا سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے رومانیہ کی کاروباری برادری کو …
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات،باہمی تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال

مزید خبریں
کراچی۔ 06 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹونسکی نے گورنرہائوس میں ملاقات کی اورپاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور باہمی تعائون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔جمعرات کوگورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہاکہ پاکستان خصوصا سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے رومانیہ کی کاروباری برادری کو سندھ میں صنعت، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ۔
رومانیہ کے سفیر نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، ثقافتی اور تکنیکی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس موقع پر رومانیہ کے سفیر نے گورنر ہائو س میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایااورمہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ پاک رومانیہ دوستی کے جذبے کے تحت دونوں ممالک کے پرچم کشائی کی گئی۔








