گورنر خیبرپختونخواکی سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

پشاور۔ 16 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےسرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے انتخابات میں نو منتخب صدر سینئر صحافی یاور عباس بخاری اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل نیر سرحدی، فنانس سیکرٹری طارق نصیر راؤ، نائب صدور نوابزادہ خورشید خالد شاہ صدیق، نیر عرفان الحق اور فرحت فاطمہ، جوائنٹ سیکرٹریز دلشاد …

پشاور۔ 16 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےسرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے انتخابات میں نو منتخب صدر سینئر صحافی یاور عباس بخاری اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل نیر سرحدی، فنانس سیکرٹری طارق نصیر راؤ، نائب صدور نوابزادہ خورشید خالد شاہ صدیق، نیر عرفان الحق اور فرحت فاطمہ، جوائنٹ سیکرٹریز دلشاد احمد، محور محمد ارشد عباس ملک، اعجاز علی ساغر، عمید حجانہ، ناصر عباس اور آسیہ زمان ملک، انفارمیشن سیکرٹریز نوابزادہ شاہ علی اور سوشل میڈیا سیکرٹری محمد آصف عاصی سمیت ایم یعقوب علوی اور کورنگ باڈی کے دیگر منتخب ممبران کے لیئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرائیکی جرنلسٹس فورم جیسے پلیٹ فارمز علاقائی زبان، ثقافت اور صحافتی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتےہیں۔ گورنر نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت پیشہ ورانہ صحافت کے فروغ، صحافی برادری کے مسائل کے حل اور قومی یکجہتی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ صحافت جمہوریت کی مضبوطی میں ستون کی حیثیت رکھتی ہے اور حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تعاون جاری رکھے گی۔