گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین

پشاور۔ 04 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ رات ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ رات کی تاریکی میں بزدلانہ طور پر تین اطراف سے تھانہ یارک پر حملہ کرنے والے ہندوستاں کی پشت پناہی کے حامل خوارج کے حملہ کا جوانمردی سے مقابلہ کرکے اسے ناکام بنانے پر ہم اپنے پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی فورسز کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اپنی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مکمل اعتماد ہے۔