گورنر سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ سے متحدہ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ سے متحدہ کے وفد کی ملاقات امن و امان، ترقیاتی منصوبوں، انفرااسٹرکچر کی بحالی، سالڈ ویسٹ مینجمینٹ، سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کراچی ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ جمعہ کو گورنر ہاﺅس سے جاری …

گورنر سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ سے متحدہ کے وفد کی ملاقات
امن و امان، ترقیاتی منصوبوں، انفرااسٹرکچر کی بحالی، سالڈ ویسٹ مینجمینٹ، سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

کراچی ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ جمعہ کو گورنر ہاﺅس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار،عامر خان، کامران ٹیسوری، کنور نوید جمیل اور میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری کے اقدامات، شہر کے ترقیاتی منصوبوں، انفرااسٹرکچر کی بحالی، سالڈ ویسٹ مینجمینٹ، کراچی میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن کے تحت کام کر رہی ہے جس کے تحت بلا تفریق عوام کی خدمت کے منصوبے تشکیل دیئے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو ملک کی معیشت میں خصوصی اہمیت حاصل ہے، شہر کی ترقی میں دراصل قومی معیشت کے استحکام، خوشحالی اور پورے ملک کی ترقی مضمر ہے، وفاقی حکومت کراچی کی ترقی و خوشحالی کے خصوصی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، امن و امان کے قیام کے بعد شہر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز شروع کردیا ہے تاکہ آپریشن کے نتائج عوام تک پہنچائے جا سکیں۔

Leave a Reply