کراچی ۔ 7 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ترقیاتی کاموں، میگا پروجیکٹس بشمول ایس تھری، کے فور اور ماس ٹرانزٹ منصوبہ سمیت اہمیت کے حامل دیگر معاملات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، …
گورنر سندھ سے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کی ملاقاتیں
کراچی ۔ 7 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ترقیاتی کاموں، میگا پروجیکٹس بشمول ایس تھری، کے فور اور ماس ٹرانزٹ منصوبہ سمیت اہمیت کے حامل دیگر معاملات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرکے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اداروں میں عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا انتہائی ضروری ہے جبکہ اداروں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنا ناگزیر ہے۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری نے گورنر سندھ کو صوبائی اداروں کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔









