گورنر سندھ محمد زبیرکی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف خود پاناما کیس میں متاثرہ ہیں، ان کی طرف سے ڈیڑھ سال میں کسی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا گیا، سینیٹر نہال ہاشمی نے ذاتی حیثیت میں بیان دیا، کراچی کے حالات بہتر ہیں، بین الاقوامی سرمایہ کار کراچی آ رہے ہیں، شنگھائی پاور معاہدہ کے تحت کراچی میں 9 …

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف خود پاناما کیس میں متاثرہ ہیں، ان کی طرف سے ڈیڑھ سال میں کسی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا گیا، سینیٹر نہال ہاشمی نے ذاتی حیثیت میں بیان دیا، کراچی کے حالات بہتر ہیں، بین الاقوامی سرمایہ کار کراچی آ رہے ہیں، شنگھائی پاور معاہدہ کے تحت کراچی میں 9 ارب ڈالر کی سرمایا کاری کرے گی۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں عدالتوں کے جج صاحبان اور تفتیش کرنے والوں پر اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں، اس حوالے سے روایات موجود ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف پاناما کیس میں خود متاثر ہیں اس کے باوجود انہوں نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کسی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنائی، اس کو قبول کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ کے اندر بجٹ پر بحث کرنی چاہئے، اپنی سفارشات دینی چاہئیں، ان کا مطالبہ ڈ اپوزیشن جماعتوں کی پی ٹی وی پر براہ راست تقریر دکھانے کے حوالے سے ہے۔

Leave a Reply