گورنر سندھ محمد زبیر کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

گورنر سندھ محمد زبیر کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی سندھ کے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے اور ان کا حق دینے کی بھرپور کوشش کروں گا،محمد زبیر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب،طارق فضل چودھری، دانیال عزیز و دیگر اعلیٰ شخصیات بھی ہمراہ تھیں کراچی ۔ 2 فروری (اے پی پی) نومنتخب گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے جمعرات کو …

گورنر سندھ محمد زبیر کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی
سندھ کے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے اور ان کا حق دینے کی بھرپور کوشش کروں گا،محمد زبیر
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب،طارق فضل چودھری، دانیال عزیز و دیگر اعلیٰ شخصیات بھی ہمراہ تھیں

کراچی ۔ 2 فروری (اے پی پی) نومنتخب گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے جمعرات کو حلف اٹھانے کے فوراً بعد بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کے ہمراہ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت طارق فضل چودھری، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءدانیال عزیز و دیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر عمر نے کہا کہ آج کا دن میرے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے اور ان کا حق دینے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور محنت سے انجام دوں گا۔

Leave a Reply