گورنر سندھ محمد زبیر کی مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

کراچی ۔ 2 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے حلف اٹھانے کے فوراً بعد وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز اور طلال چوہدری کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔ گورنر سندھ نے مزار پر موجود مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات میں تحریر کیا کہ قائد اعظم محمد علی جناح …

کراچی ۔ 2 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے حلف اٹھانے کے فوراً بعد وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز اور طلال چوہدری کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔ گورنر سندھ نے مزار پر موجود مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات میں تحریر کیا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ ایک عظیم رہنما تھے جنھوں نے اپنی بے مثل قیادت میں مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا، ہمیں بابائے قوم کے رہنما اصولوں کے مطابق ملک و قوم کی خدمت کرنا ہوگی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ آج میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ جب مجھ سے بھی اسی جگہ حلف لیا گیا جہاں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے حلف اٹھایا تھا یہ دن میرے اور میری فیملی کے لئے ایک یاد گار دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مجھ پر اعتماد کیا میںان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، میں صوبہ میں وفاق کا نمائندہ ہوں اور وفاق سے متعلق صوبائی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی پوری کوششیں کرتا رہوں گا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور میری کوشش بھی یہی ہو گی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دلاسکوں ۔ گورنر محمد زبیر نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج صرف اتنی ہی باتیں ٹھیک ہیں باقی باتیں بعد میں ہوتی رہےں گی۔ علاوہ ازیںگورنر سندھ محمد زبیر محمود آباد کے قبرستان بھی گئے جہاں انہوں نے اپنے والد اور والدہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔

Leave a Reply