سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے نہیں ہو رہے،ماضی کے تلخ فیصلوں کو دہرایا جا رہا ہے، گورنر سندھ محمد زبیر کی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اداروں کے آپس میں ٹکراﺅ کا کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں اور تمام ادارے اپنی حدود میں رہتے ہوئے …
گورنر سندھ محمد زبیر کی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے نہیں ہو رہے،ماضی کے تلخ فیصلوں کو دہرایا جا رہا ہے، گورنر سندھ محمد زبیر کی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اداروں کے آپس میں ٹکراﺅ کا کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں اور تمام ادارے اپنی حدود میں رہتے ہوئے اپنا اپنا کام بہتر طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے ملکی نظام میں شفافیت کے لیے اہم و موثر اقدامات کیے جنہیں عالمی ادارے بھی سراہتے ہیں۔ معروف عالمی ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی اپنی گزشتہ سال کی رپورٹ میں یہ واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کا لیول سب سے کم سطح پر ہے۔ موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 4سالوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر کرپشن کا کوئی ایک کیس بھی نہیں ہے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جمعہ کو ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے جس کے اس 4 سالہ دور حکومت میں کرپشن کا کوئی ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا جو اس حکومت کی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہوئی جبکہ لوڈ شیڈنگ میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے، ٹیکس کولیکشن میں بھی اضافہ موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات کا ہی شاخسانہ ہے۔








