پشاور۔03 جولائی (اے پی پی)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے بدھ کے روز سابق گورنر خیبر پختونخوا انجینئرشوکت اللہ خان نے گورنرہا¶س پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع باجوڑ میں بجلی سے متعلق مسئلہ سمیت عوام کو درپیش دیگر مسائل پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گورنرشاہ فرمان نے سابق گورنرانجینئرشوکت اللہ خان کی نشاندہی پر پیسکو چیف کو ضلع باجوڑمیں بجلی کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کرنے …
گورنر شاہ فرمان سے انجینئرشوکت اللہ خان کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔03 جولائی (اے پی پی)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے بدھ کے روز سابق گورنر خیبر پختونخوا انجینئرشوکت اللہ خان نے گورنرہا¶س پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع باجوڑ میں بجلی سے متعلق مسئلہ سمیت عوام کو درپیش دیگر مسائل پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گورنرشاہ فرمان نے سابق گورنرانجینئرشوکت اللہ خان کی نشاندہی پر پیسکو چیف کو ضلع باجوڑمیں بجلی کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ باجوڑ گرڈسٹیشن سے پورے ضلع کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورجہاں ضرورت ہوں وہاں ٹرانسمیشن لائن بھی بچھائی جائے۔ گورنرشاہ فرمان کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت ملک میں بجلی بحران کو ختم کرنے اور مسلسل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقداما ت اٹھارہی ہے جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں








