گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کی وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات

APP112-31 ISLAMABAD: January 31 – Governor Punjab Muhammad Rafique Rajwana called on Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar. APP

گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کی وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات، پنجاب میں اعلیٰ تعلیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال،صرف اڑھائی سال کی مدت میں میکرو اکنامک استحکام حاصل کیا،اسحاق ڈار

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر پنجاب نے وفاقی وزیر کے ساتھ پنجاب میں اعلیٰ تعلیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ملکی معاشی ترقی اور شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور کہا کہ عالمی ادارے پاکستان کی اقتصادی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام کے حصول کے بعد حکومت اب اعلیٰ شرح نمو، پائیدار و مجموعی اقتصادی ترقی کے حصول پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان کی معیشت زبوں حالی کا شکار تھی اور بین الاقوامی ماہرین پیشنگوئی کر رہے تھے کہ ہماری معیشت مستحکم ہونے میں پانچ سال کا عرصہ لگے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ان پیشنگوئیوں کے برعکس پاکستان نے صرف اڑھائی سال کی مدت میں میکرو اکنامک استحکام حاصل کیا اور یہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔