اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وزارت خزانہ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ذریعے گورنمنٹ سکیورٹیز کے اجراء اور ٹریڈنگ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین عاکف سعید کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی میں نجی شعبے کے ماہرین شامل ہیں، ڈیٹ سکیورٹیز کے اجراء کے لئے پاکستان سٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے دستیاب انفراسٹرکچر …
گورنمنٹ ڈیٹ سکیورٹیز سٹاک ایکسچینج کے ذریعے اجراء کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وزارت خزانہ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ذریعے گورنمنٹ سکیورٹیز کے اجراء اور ٹریڈنگ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین عاکف سعید کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی میں نجی شعبے کے ماہرین شامل ہیں، ڈیٹ سکیورٹیز کے اجراء کے لئے پاکستان سٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے دستیاب انفراسٹرکچر اور اس حوالے سے ان اداروں کی صلاحیت اور آپریشنل کارکردگی کو جانچتے ہوئے سررکاری ڈیٹ سکیورٹیز کے اجراءکا نظام وضع کرے گی ۔
کمیٹی سرکاری قرض کی سکیورٹیز کی رجسٹریشن، ٹریڈنگ اور ٹرانسفر کا طریق کار بھی متعین کرے گی ۔ یہ کمیٹی دیگر سٹیک ہولڈروں بشمول وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک ،سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن، پاکستان سٹاک ایکسچینج ، کلیئرنگ کمپنی ، سینٹرل ڈیپازٹری اور نجی شعبے کے ساتھ رابطہ رکھے گی ۔ کمیٹی ڈیٹ سکیورٹیز کی ٹریڈنگ میں مارکیٹ کے استحکام اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ایک موثر نگرانی کے طریقہ کار اور رسک مینجمنٹ سسٹم کے لیے تجاویز بھی تیار کرے گی اور ریگولیٹری فریم ورک میں ضروری ترامیم تجویز کرے گی۔
کمیٹی کے دیگر اراکین میں محسن مشتاق چندانہ، ڈائریکٹر جنرل ڈیٹ فنانس ڈویژن محمد علی ملک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹیٹ بینک عبدالرحمن وڑائچ، کمشنر ایس ای سی پی فرخ خان، چیف ایگزیکٹو پی ایس ایکس بدیع الدین اکبر، چیف ایگزیکٹو سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی محمد لقمان، چیف ایگزیکٹو نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان ریشا مویودین، خزانچی حبیب بینک لمیٹڈ محمد اسماعیل یوسف، خزانچی نیشنل بینک آف پاکستان احمد علی صدیقی، گروپ ہیڈ شریعہ کمپلائنس میزان بینک آصف قریشی، چیف ایگزیکٹو آپٹیمس کپیٹل مینجمنٹ اور یاسر قادری چیف ایگزیکٹو یو بی ایل فنڈ منیجرز لمیٹڈ شامل ہیں۔









