لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے ہفتہ کے روز گور نر ہائوس میں ملاقات کی جس میں سیاسی اور حکومتی امورسمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔وفاقی وزیرداخلہ نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے بلوچستان ‘گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلباءکے لئے تاریخی سکالر شپ پروگرام شروع کر نے کے اقدام کو سراہا ، …
گور نر پنجاب سے وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے ہفتہ کے روز گور نر ہائوس میں ملاقات کی جس میں سیاسی اور حکومتی امورسمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔وفاقی وزیرداخلہ نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے بلوچستان ‘گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلباءکے لئے تاریخی سکالر شپ پروگرام شروع کر نے کے اقدام کو سراہا ، ملاقات میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جتنے مر ضی جلسے کر لیں حکومت قائم ہے اور قائم رہیگی‘ عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت آئینی مدت پوری کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے سیاسی مفادات کے تحفظ کے لئے احتجاجی جلسوں کی سیاست کر رہی ہیں مگر ایک بات واضح ہے کہ ہم سیاسی مخالفین کی فساد اور انتشار کی سیاست کوکامیاب نہیں ہونے دینگے اور قومی اداروں کے خلاف اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈہ کو بھی مکمل طور پر ناکام بنائیں گے 22کروڑ پاکستانی اپنے دفاعی اداروں کیساتھ متحد کھڑے ہیں ۔چوہدری محمدسرورنے کہا کہ کر پشن کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان اصولوں کی سیاست کرتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عام انتخابات 2023ءمیں ہی ہوں گے اس لئے اپوزیشن کو چاہئے وہ احتجاج کی سیاست کر نے کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر ے پھر عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کریں گے کہ وہ کس جماعت کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں ۔ وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجا زشاہ نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کو پانچ سال حکومت کا مینڈیٹ دیا ہے حکومت کرپشن کے خاتمہ اور بلاتفر یق شفاف احتساب کا وعدہ پورا کریگی اور ملک آئین وقانون کی حکمرانی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائیگا۔








