اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 98 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔ وزات آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق چترال میں 106 میگاواٹ کا گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام جاری ہے اور 2016 میں ایکنک نے اس کی منظوری دی تھی جس پر لاگت کا مجموعی تخمینہ 29 ارب …
گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 98 کروڑ روپے سے زائد مختص

مزید خبریں
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 98 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔ وزات آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق چترال میں 106 میگاواٹ کا گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام جاری ہے اور 2016 میں ایکنک نے اس کی منظوری دی تھی جس پر لاگت کا مجموعی تخمینہ 29 ارب روپے سے زائد ہے اور اس میں 10 ارب روپے سے زائد کا غیر ملکی زرمبادلہ بھی شامل ہے۔ رواں مالی سال میں اس منصوبے پر 98 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ گولن گول پن بجلی منصوبہ ملک میں توانائی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کے لئے حکومتی حکمت عملی کو یقینی بنایا جائے گا۔








