گپٹل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے نیوزی لینڈ کے دوسرے اور دنیا کے 15ویں بیٹسمین بن گئے

ابوظہبی۔7نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کیریئر کے 8 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے دوسرے اور مجموعی طور پر دنیا کے 15ویں بلے باز بن گئے ہیں، گپٹل نے اتوار کے روز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں 28 رنز بنا کر 8 ہزار رنز کے ہندسے …

ابوظہبی۔7نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کیریئر کے 8 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے دوسرے اور مجموعی طور پر دنیا کے 15ویں بلے باز بن گئے ہیں،

گپٹل نے اتوار کے روز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں 28 رنز بنا کر 8 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، گپٹل نے 2006ءسے 2021ءکے دوران مجموعی طور پر 282 میچز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا جس میں ان کی 4 سنچریاں اور 49 نصف سنچریاں شامل ہیں،

نیوزی لینڈ کی جانب سے اس سے قبل برینڈن میک کولم بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، انہوں نے 364 میچز میں 9922 رنز بنا رکھے ہیں، ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو حاصل ہے جنہوں نے مجموعی طور پر 453 میچز کھیل کر 14321 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 22 شاندار سنچریاں اور 87 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

مزید خبریں