گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25013ٹیسٹ ، ملک بھر میں 92624مریض صحت یاب، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) سے اتوار کو جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25013ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں 92624مریض صحت یاب ہوئے ہیں جو کہ نمایاں تعداد ہے۔ملک بھر میں 502مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ کورونا کے مریضوں کے لئے 1562وینٹی لینٹرز مختص کئے گئے ہیں۔ملک میں 27جون کو …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) سے اتوار کو جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25013ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں 92624مریض صحت یاب ہوئے ہیں جو کہ نمایاں تعداد ہے۔ملک بھر میں 502مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ کورونا کے مریضوں کے لئے 1562وینٹی لینٹرز مختص کئے گئے ہیں۔ملک میں 27جون کو ایکٹو کیسز کی تعداد 4072رہی جبکہ مجموعی طور پر ایکٹو کیسز کی تعداد 106213ہے۔اب تک 202955کیسز سامنے آ ئے ہیں سندھ میں 78267،پنجاب،74202،اسلام آباد 12395،گلگت بلتستان 1423،بلوچستان10261خیبر پختونخوا میں 25380اور آ زاد جموں وکشمیر میں 1027مریض ہیں۔کورونا سے 27جون کو 83افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4118ہو گئی ہے۔سندھ میں 1243،پنجاب میں 1673،خیبرپختونخوامیں914،اسلام آباد 122،بلوچستان 144،گلگت بلتستان 24اورآزادجموں وکشمیر میں 28افرادجاں بحق ہوئے ہیں۔اب تک 1239153ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ملک بھر میں کورونا سہولیات سے آراستہ 768ہسپتالوں میں 5342مریض داخل ہیں۔

مزید خبریں