اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) 11رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چیمپن شپ کےلئے 14 اگست کو اردن روانہ ہو گی۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ چیمپئن شپ 15 سے 19 اگست تک اردن میں کھیلی جائے گی جس میں 11 جونیئر کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ حکام کے مطابق ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوںکا تربیتی کیمپ مصحف علی …
گیارہ رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چیمپن شپ کےلئے 14اگست کو اردن روانہ ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) 11رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چیمپن شپ کےلئے 14 اگست کو اردن روانہ ہو گی۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ چیمپئن شپ 15 سے 19 اگست تک اردن میں کھیلی جائے گی جس میں 11 جونیئر کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ حکام کے مطابق ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوںکا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور کھلاڑیوںکو کوچ فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق ایونٹ کےلئے باصلاحیت کھلاڑیوںکا انتخاب کیا ہے اور امید رکھتے ہیں کہ چیمپین شپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔








