اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی ملکی برآمدات میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا مئی 2015-16ءکے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 1.993ارب ڈالر تک بڑھ گیا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2014-15ءکے اس عرصہ کے دوران 1.901ارب ڈالر …
گیارہ ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 5 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی ملکی برآمدات میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا مئی 2015-16ءکے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 1.993ارب ڈالر تک بڑھ گیا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2014-15ءکے اس عرصہ کے دوران 1.901ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں 1.1931ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں تیار ملبوسات کی برآمد کی جانے والی تعداد میں بھی 4فیصد یعنی 10لاکھ 83ہزا ر درجن گارمینٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔








