گیپکو سمبڑیال نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی، ایک صارف کے خلاف مقدمہ درج

گیپکو سمبڑیال نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرکے ایک صارف کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے

سیالکوٹ۔ 13 جولائی (اے پی پی):گیپکو سمبڑیال نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرکے ایک صارف کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب ڈویژن بھوپال والہ کے ایس ڈی او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر مین تاروں سے بجلی چوری کرنے والے صارف آفتاب غوری کے خلاف تھانہ سمبڑیال میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔