ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد کی چین کی نانجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹروناٹکس کی پروفیسر لِدا شین اور صنعتی شعبے کے فیلو مسٹر یو یونگ پنگ سے اعلیٰ سطحی ملاقات

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد کی چین کی نانجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹروناٹکس کی پروفیسر لِدا شین اور صنعتی شعبے کے فیلو مسٹر یو یونگ پنگ سے اعلیٰ سطحی ملاقات

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد نے تحقیق، ترقی و جدت کے مشیر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ناصر کے ہمراہ چین کی نانجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹروناٹکس (NUAA) کی پروفیسر لِدا شین اور صنعتی شعبے کے فیلو مسٹر یو یونگ پنگ سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔ملاقات میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق و جدت، ٹیکنالوجی اور صنعت و جامعات کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایچ ای سی چیئرمین نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا اور باہمی اشتراک کے ذریعے طلبہ، اساتذہ اور محققین کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت اجاگر کی۔ ملاقات میں تحقیق و ترقی کے شعبے میں مشترکہ اقدامات، علم و ٹیکنالوجی کے تبادلے اور صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ اعلیٰ تعلیمی پروگراموں کے فروغ سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔