ہانگ کانگ اور ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میںتیزی، شنگھائی میں مندی

ہانگ کانگ ۔ یکم اگست (اے پی پی) ہانگ کانگ اور ٹوکیو سٹاک ایکسچینجز میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز تیزی جبکہ شنگھائی میں مندی کا رجحان رہا۔ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران 1.31 فیصد اضافہ ہوا اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 287.36 پوائنٹس کی بہتری سے 22178.73 پوائنٹس تک پہنچ گیا جبکہ ٹوکیو حصص بازار میں اہم ترین نکی 225 …

ہانگ کانگ ۔ یکم اگست (اے پی پی) ہانگ کانگ اور ٹوکیو سٹاک ایکسچینجز میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز تیزی جبکہ شنگھائی میں مندی کا رجحان رہا۔ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران 1.31 فیصد اضافہ ہوا اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 287.36 پوائنٹس کی بہتری سے 22178.73 پوائنٹس تک پہنچ گیا جبکہ ٹوکیو حصص بازار میں اہم ترین نکی 225 انڈیکس 0.23 فیصد یا 38.52 پوائنٹس کے اضافے سے 16607.79 پوائنٹس ہو گیا تاہم شنگھائی سٹاک مارکیٹ میں شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.25 فیصد یا 37.10 پوائنٹس کی کمی سے 2942.24 پوائنٹس اور شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 2.10 فیصد یا 40.84 پوائنٹس کی گراوٹ سے 1900.72 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ سڈنی سٹاک اینکسچینج میں بھی تیزی دیکھی گئی اور ایس اینڈ پی/اے ایس ایکس انڈیکس 0.52 فیصد یا 28.90 پوائنٹس کی بہتری سے 5591.30 پوائنٹس ہو گیا۔

Leave a Reply