ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں تیزی

ہانگ کانگ ۔ 15 جولائی (اے پی پی) ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا جس کی وجہ وال سٹریٹ میں تیزی کے اثرات اور چین کی معاشی ترقی بارے رپورٹ کا اجراءہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے جون کے دوران معاشی ترقی کی شرح توقعات سے زیادہ رہی۔ ہانگ کانگ حصص بازار میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.62 …

ہانگ کانگ ۔ 15 جولائی (اے پی پی) ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا جس کی وجہ وال سٹریٹ میں تیزی کے اثرات اور چین کی معاشی ترقی بارے رپورٹ کا اجراءہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے جون کے دوران معاشی ترقی کی شرح توقعات سے زیادہ رہی۔ ہانگ کانگ حصص بازار میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 134.33 پوائنٹس کی بہتری سے 21695.39 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم شنگھائی سٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.05فیصد یا 1.64 پوائنٹس کی معمولی کمی سے 3052.38 پوائنٹس جبکہ شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.28 فیصد یا 5.80 پوائنٹس کی کمی سے 2039.13 پوائنٹس ہو گیا۔

Leave a Reply