سنٹرل جیل ہری پور میں وارڈرز سجاد، محمد زبیر اور واجد محمود کی ہیڈ وارڈر کے عہدے پر ترقی کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
ہری پور،سنٹرل جیل میں ترقی پانے والے وارڈرز کے اعزاز میں تقریب،ہیڈ وارڈر کے بیجز لگا دئیے گئے

مزید خبریں
ہری پور۔ 13 جولائی (اے پی پی):سنٹرل جیل ہری پور میں وارڈر سجاد،محمد زبیر اور واجد محمود کی ہیڈ وارڈر کے عہدے پر ترقی کے موقع پرپروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل نجم عباسی نے کی۔اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مقدس خان،عثمان جاوید،وقاص علی سمیت دیگر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس اور جیل افسران بھی موجود تھے۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو ہیڈ وارڈر کے بیجز لگائے اور انہیں اس اہم پیشہ ورانہ کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی ملازمین کی محنت،دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہوتی ہے اور اس سے فرائض کی ادائیگی میں مزید احساسِ ذمہ داری پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے ترقی پانے والے اہلکاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھرپور لگن، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیتے ہوئے محکمہ جیل خانہ جات کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں گے۔








