ہمارے ذرائع ابلاغ مثبت صحافت کو فروغ دے رہے ہیں،گورنرپنجاب

ملتان۔7 جنوری (اے پی پی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ میڈیا کسی بھی معاشرے کا اہم ترین ستون ہوتا ہے جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے منصوبوں اور ترقیاتی پراجیکٹس سے بھی عوام کو آگاہ کرتا ہے، ذرائع ابلاغ کے ذریعے آنے والی تجاویز لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جدید دور …

ملتان۔7 جنوری (اے پی پی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ میڈیا کسی بھی معاشرے کا اہم ترین ستون ہوتا ہے جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے منصوبوں اور ترقیاتی پراجیکٹس سے بھی عوام کو آگاہ کرتا ہے، ذرائع ابلاغ کے ذریعے آنے والی تجاویز لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جدید دور میں میڈیا انتہائی اہمیت کا حامل ہوچکا ہے ، ہمارے ذرائع ابلاغ مثبت صحافت کو فروغ دے رہے ہیں جس سے معاشرے میں بہتری آئے گی،ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہے ،ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک بھی مستحکم ہوگا۔

Leave a Reply