دوحہ ۔6نومبر (اے پی پی):خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت بدلتی ہے جب خواتین اسے بدلنے کا حوصلہ رکھتی ہیں، ہمیں ان بہادر خواتین کے نقش قدم پر چلنا ہے جنہوں نے تاریخ رقم کی اور آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل تعمیر کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے بااختیاری کے لیے ’’پرنسس صبیحہ بنت ابراہیم الخلیفہ …
ہمیں ان بہادر خواتین کے نقش قدم پر چلنا ہے جنہوں نے تاریخ رقم کی، بی بی آصفہ بھٹو زرداری

مزید خبریں
دوحہ ۔6نومبر (اے پی پی):خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت بدلتی ہے جب خواتین اسے بدلنے کا حوصلہ رکھتی ہیں، ہمیں ان بہادر خواتین کے نقش قدم پر چلنا ہے جنہوں نے تاریخ رقم کی اور آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل تعمیر کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے بااختیاری کے لیے ’’پرنسس صبیحہ بنت ابراہیم الخلیفہ گلوبل ایوارڈ‘‘ کی تیسری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ تقریب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین اور بحرین کی سپریم کونسل برائے خواتین کے اشتراک سے قطر نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی ۔ خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ایوارڈ کے وژن کو سراہتے ہوئے مملکت بحرین کے خواتین کے حقوق کے فروغ میں قائدانہ کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنی خواتین کی قیادت پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم، ہنر مندی، معاشی شمولیت اور ڈیجیٹل بااختیاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خواتین کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں بشمول سی ای ڈی اے ڈبلیو، بیجنگ ڈیکلریشن اور 2030 پائیدار ترقیاتی اہداف پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے ۔
خاتون اول نے بحرین کی سپریم کونسل برائے خواتین کی سیکرٹری جنرل لُلوہ الاوعَدھی، اقوام متحدہ کے علاقائی ڈائریکٹر برائے عرب ریاستیں معیذ دورید اور متحدہ عرب امارات کی جنرل ویمنز یونین کی سیکریٹری جنرل نورہ خلیفہ السویدی سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں علاقائی تعاون کے فروغ، ادارہ جاتی شراکت داری کے استحکام اور خواتین کی معاشی و سیاسی شمولیت کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مملکت بحرین اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خواتین کی ترقی و بااختیاری کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔








