اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) موجودہ حکومت نے ملک میں بچوں اور خواتین کو صحت مند غذا کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، صحت بخش غذا کی فراہمی کیلئے صوبوں اور ترقیاتی شراکت داروں، وفاقی وزارتوں اور یو این کے مابین رابطہ کاری اور اشتراک کار کو ترجیحی بنیادوں پر عمل پیرا ہے۔جمعرات کو وزارت صحت کے حکام نے”اے پی پی“ کو بتایا …
ہمیں اپنی آنے والی نسل کو صحت مند بنانے کیلئے صحت بخش غذا کے استعمال کو یقینی بنانا ہوگا، سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) موجودہ حکومت نے ملک میں بچوں اور خواتین کو صحت مند غذا کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، صحت بخش غذا کی فراہمی کیلئے صوبوں اور ترقیاتی شراکت داروں، وفاقی وزارتوں اور یو این کے مابین رابطہ کاری اور اشتراک کار کو ترجیحی بنیادوں پر عمل پیرا ہے۔جمعرات کو وزارت صحت کے حکام نے”اے پی پی“ کو بتایا کہ وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز اینڈ کوآرڈیننس سائرہ افضل تارڑ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ہمیں اپنی آنے والی نسل کو صحت مند بنانے کیلئے صحت بخش غذا کے استعمال کو یقینی بنانا ہوگا،تمام شہریوں کو صحت بخش غذا کی فراہمی حکومت اور ریاست کی زمہ داری ہے۔ اور کہاکہ حکومت نے دس نکاتی ایجنڈا تیار کر تے ہوئے تمام صوبوں کے ساتھ ملکر ایکشن پلان تیار کیا ہے جس کے تحت صوبوں کے ساتھ باہمی مشاورت کے ساتھ عملدرآمد کیلئے کام کررہی ہیں۔








