واشنگٹن۔30مارچ (اے پی پی):امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ واشنگٹن رفح میں کسی بڑی اسرائیلی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا۔ ’العربیہ‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں پیٹرک رائڈر نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو فوجی منصوبے فراہم نہیں کرتا بلکہ صرف مشورہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اسرائیل کے ساتھ دوسرے اتحادیوں کی طرح سکیورٹی پارٹنرشپ ہےہم خطے …
ہم اسرائیل کو فوجی منصوبے فراہم نہیں کرتے بلکہ مشورہ دیتے ہیں، پینٹاگان

مزید خبریں
واشنگٹن۔30مارچ (اے پی پی):امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ واشنگٹن رفح میں کسی بڑی اسرائیلی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا۔ ’العربیہ‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں پیٹرک رائڈر نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو فوجی منصوبے فراہم نہیں کرتا بلکہ صرف مشورہ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اسرائیل کے ساتھ دوسرے اتحادیوں کی طرح سکیورٹی پارٹنرشپ ہےہم خطے کے شراکت داروں کے ساتھ غزہ کے مستقبل پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس مرحلے پر ہماری توجہ غزہ کو امداد پہنچانے پر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امر یکا اسرائیل کے شانہ بشانہ ایک قابل عمل فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے۔








