اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے مسلمان اپنی شاندار تاریخ کو ہمیشہ یاد رکھیں،جیسا کہ میلان کنڈیرا نے لکھا، ایک قوم کو کمزور کرنے کا پہلا حربہ اس کی یادداشت کو مٹا دینا ، کتابوں کو تلف کرنا ، اس کی ثقافت اور تاریخ کو مسخ کرنا ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ پھر کسی سے نئی …
ہندوتوا کے متشدد نظریے کے خلاف جدوجہد دراصل اپنی پہچان فراموش نہ کرنے کی جدوجہد ہے۔،صدر مملکت کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے مسلمان اپنی شاندار تاریخ کو ہمیشہ یاد رکھیں،جیسا کہ میلان کنڈیرا نے لکھا، ایک قوم کو کمزور کرنے کا پہلا حربہ اس کی یادداشت کو مٹا دینا ، کتابوں کو تلف کرنا ، اس کی ثقافت اور تاریخ کو مسخ کرنا ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ پھر کسی سے نئی کتابیں لکھوا کر ایک نئی ثقافت تیار کرنا اور نئی تاریخ ایجاد کرنا ہے۔ تھوڑے عرصے میں ہی قوم یہ بھولنے لگے گی کہ وہ کیا ہیں اور کیا تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا کے متشدد نظریے کے خلاف جدوجہد اصل میں اپنی تاریخ برقرار رکھنے اور اپنی پہچان فراموش نہ کرنے کی جدوجہد ہے۔








