اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران ایئرکرافٹس، شپس اور کشتیوں کی قومی درآمدات میں 96.64 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ءکے دوران ہوائی جہازوں، بحری جہازوں اور سمندری کشتیوں کی درآمدات 10.12 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ جون 2018ءکے دوران درآمدات کا حجم 300.76 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس …
ہوائی و بحری جہازوں اور کشتیوں کی قومی درآمدات میں جولائی کے دوران 96.64 فیصد کمی
اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران ایئرکرافٹس، شپس اور کشتیوں کی قومی درآمدات میں 96.64 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ءکے دوران ہوائی جہازوں، بحری جہازوں اور سمندری کشتیوں کی درآمدات 10.12 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ جون 2018ءکے دوران درآمدات کا حجم 300.76 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح جون 2018ءکے مقابلہ میں جولائی 2018ءکے دوران ہوائی و بحری جہازوں اور سمندری کشتیوں کی ملکی درآمدات میں 290.64 ملین ڈالر یعنی 96.64 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔









