اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے 11ماہ کے دوران ملک سے ہینڈی کرافٹس کی برآمدات میں 40.23فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2018تک پاکستان نے ہینڈی کرافٹس کی برآمدات سے 4.5ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاتھا جومالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 40.23فیصد زیادہ ہے۔مالی مالی سال 2016-17ءکے 11ماہ میں پاکستان نے ہینڈی کرافٹس کی برآمدات سے 2.858ملین …
ہینڈی کرافٹس کی برآمدات میں 11ماہ کے دوران 40.23فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے 11ماہ کے دوران ملک سے ہینڈی کرافٹس کی برآمدات میں 40.23فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2018تک پاکستان نے ہینڈی کرافٹس کی برآمدات سے 4.5ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاتھا جومالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 40.23فیصد زیادہ ہے۔مالی مالی سال 2016-17ءکے 11ماہ میں پاکستان نے ہینڈی کرافٹس کی برآمدات سے 2.858ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاتھا۔









