یاران وطن کتاب میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو موثر انداز میں اٹھایا ہے،تقریب رونمائی سے جاپان کے سفیر تاکاشی کروئی،سینیٹر مشاہد اللہ خان،منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود احمد ملک کا خطاب

یاران وطن کتاب میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو موثر انداز میں اٹھایا ہے،یہ کتاب جاپان اور پاکستان کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ میں اہم کردار کی حامل ہے،تقریب رونمائی سے جاپان کے سفیر تاکاشی کروئی،سینیٹر مشاہد اللہ خان،منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود احمد ملک کا خطاب اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) یاران وطن کے نام سے کتاب کی تقریب …

یاران وطن کتاب میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو موثر انداز میں اٹھایا ہے،یہ کتاب جاپان اور پاکستان کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ میں اہم کردار کی حامل ہے،تقریب رونمائی سے جاپان کے سفیر تاکاشی کروئی،سینیٹر مشاہد اللہ خان،منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود احمد ملک کا خطاب

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) یاران وطن کے نام سے کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو موثر انداز میں اٹھایا ہے۔ جاپان میں رہنے والے مصنف کی جانب سے لکھی گئی یہ کتاب دونوں اقوام کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ میں اہم کردار کی حامل ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سفیر تاکاشی کروئی نے کہا کہ کوئی بھی ادبی کام یا کتاب جو ان کے ملک کے بارے میں ہو وہ ان کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔ یاران وطن جاپان اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 65 ویں سالگرہ کا تحفہ ہے۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مصنف کی تمام مسائل پر تعمیری سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کام عمل کا فروغ ہے جو کہ اسلام کی بنیاد ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان مسعود احمد ملک نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے کہ جب جمہوریت کے خلاف تمام پراپیگنڈہ دفن ہو چکا ہے۔ قومی قیادت نے انتہائی دانش کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ ریٹنگ کے چکر میں کوئی بھی وطن مخالف معاملہ نہ اچھالیں اور اپنا قلم اور کیمرے کا استعمال ذمہ داری سے کریں۔ کتاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مصنف نے جاپان کے حوالے سے مثبت چیزوں کو اجاگر کیا ہے۔ جاپان کی ترقی میں پاکستانیوں کیلئے سبق ہے۔ اس موقع پر سینیئر صحافی حنیف خالد، نوازرضا اور مظہر برلاس نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply