صنعا۔25اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں حالیہ تین ماہ میں 215 شہری خانہ جنگی کے باعث جاںبحق ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے اعلی کمشنر برائے مہاجرین کے یمن دفتر نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ یمن میں اب تک جاری خانہ جنگی کے باعث جولائی، اگست اور ستمبر کے دوران 215 شہری پر تشدد واقعات میں اپنی جانو ں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اعلامیہ …
یمن میں حالیہ تین ماہ میں 215 شہری خانہ جنگی میں جانبحق،اقوام متحدہ

مزید خبریں
صنعا۔25اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں حالیہ تین ماہ میں 215 شہری خانہ جنگی کے باعث جاںبحق ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے اعلی کمشنر برائے مہاجرین کے یمن دفتر نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ یمن میں اب تک جاری خانہ جنگی کے باعث جولائی، اگست اور ستمبر کے دوران 215 شہری پر تشدد واقعات میں اپنی جانو ں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اسی دورانیہ میں متعدد یمنی کنبے امداد حاصل کرنے میں مشکلات سے دو چار ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ طویل عرصے سے سیاسی عدم استحکام کے شکار یمن میں حوثیوں اور سرکاری انتظامیہ کی قوتوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔








