یمن میں 70 لاکھ افراد فاقہ کشی کا شکار،صورت حال سنگین شکل اختیارکرگئی: اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ ۔ 3 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں 70 لاکھ افرادفاقہ کشی کی نوبت تک آ پہنچے ہیں۔اقوام متحدہ کے امور انسانی کے رابطہ دفتر کے مطابق یمن میں اس وقت 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 23 لاکھ بچے بھی ناکافی خوراک کا شکار ہیں جبکہ ملکی آبادی کا دو تہائی حصہ بنیادی ضروریات اور فوری طبی سہولیات کا محتاج …

اقوام متحدہ ۔ 3 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں 70 لاکھ افرادفاقہ کشی کی نوبت تک آ پہنچے ہیں۔اقوام متحدہ کے امور انسانی کے رابطہ دفتر کے مطابق یمن میں اس وقت 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 23 لاکھ بچے بھی ناکافی خوراک کا شکار ہیں جبکہ ملکی آبادی کا دو تہائی حصہ بنیادی ضروریات اور فوری طبی سہولیات کا محتاج ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس ساری صورت حال سے تنگ آ کر 30 لاکھ افراد دیگر ممالک میں پناہ لیے ہوئے ہیں ، 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ہیضے کی وباء بھی ملک میں شدت اختیارکرتی جا رہی ہے۔

Leave a Reply