ین اور ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں اضافہ

ٹوکیو ۔ یکم اگست (اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں پیر کو ین اور ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا۔ ٹوکیو تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران یورو کی شرح تبادلہ 1.1177 ڈالر فی یورو اور 114.09 ین فی یورو سے بڑھ کر 1.1180 ڈالر فی یورو اور 114.47 ین فی یورو یو گئی جبکہ ین کے مقابلے میں ڈالر کی …

ٹوکیو ۔ یکم اگست (اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں پیر کو ین اور ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا۔ ٹوکیو تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران یورو کی شرح تبادلہ 1.1177 ڈالر فی یورو اور 114.09 ین فی یورو سے بڑھ کر 1.1180 ڈالر فی یورو اور 114.47 ین فی یورو یو گئی جبکہ ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی شرح تبادلہ نیویارک کی سطح 102.07 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 102.61 ین فی ڈالر ہو گئی تاہم ڈالر کی شرح تبادلہ تاحال ٹوکیو میں جمعہ کی شرح تبادلہ 103.58 ین فی ڈالر کی سطح سے کم ہے۔

Leave a Reply