ین کے مقابلے میں ڈالر اور یورو کی قدر میں اضافہ

ٹوکیو ۔ 12 جولائی (اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں منگل کو ین کے مقابلے میں ڈالر اور یورو کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا۔ ٹوکیو تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 102.82 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 103.12 ین فی ڈالر ہو گئی تاہم ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا اور …

ٹوکیو ۔ 12 جولائی (اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں منگل کو ین کے مقابلے میں ڈالر اور یورو کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا۔ ٹوکیو تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 102.82 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 103.12 ین فی ڈالر ہو گئی تاہم ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا اور یورو کی شرح 1.1057 ڈالر فی یورو سے بڑھ کر 1.1076 ڈالر فی یورو کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ اضافے سے 114.13 ین فی یورو رہی جوکہ گزشتہ روز 113.68 ین فی یورو ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a Reply