یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل، ہالینڈ، انگلینڈ، آسٹریا اور ڈنمارک سیمی فائنل میں داخل ہالینڈ کا مقابلہ انگلینڈ، آسٹریا کا مقابلہ ڈنمارک سے ہوگا ایمسٹرڈیم ۔ 31 جولائی (اے پی پی) یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2017ءکی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ ہالینڈ، انگلینڈ، آسٹریا اور ڈنمارک کی ٹیمیں کے یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2017ءکے سیمی …

یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل، ہالینڈ، انگلینڈ، آسٹریا اور ڈنمارک سیمی فائنل میں داخل
ہالینڈ کا مقابلہ انگلینڈ، آسٹریا کا مقابلہ ڈنمارک سے ہوگا

ایمسٹرڈیم ۔ 31 جولائی (اے پی پی) یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2017ءکی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ ہالینڈ، انگلینڈ، آسٹریا اور ڈنمارک کی ٹیمیں کے یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2017ءکے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جرمنی، سپین اور فرانس کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2017ءکے سیمی فائنلز 3 اگست کو کھیلے جائینگے۔ چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ہالینڈ کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ آسٹریا اور ڈنمارک کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ہالینڈ میں جاری یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2017ءمیں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں ہالینڈ نے سویڈن کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں ڈنمارک نے جرمنی کی ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا

مزید خبریں

Leave a Reply