لندن۔20فروری (اے پی پی):انگلش کلب ناٹنگھم فاریسٹ کے نئے منیجر ویٹر پریرا نے اپنے عہدے کا آغاز یادگار انداز میں کرتے ہوئے یوروپا لیگ پلے آف کے پہلے مرحلے میں ترک کلب فینرباہچے کو 0-3 سے شکست دلوادی۔ اے ایف پی کے مطابق استنبول میں کھیلے گئے اس میچ میں موریلو، ایگور جیزس اور مورگن گبز وائٹ نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار …
یوروپا لیگ پلے آف، ناٹنگھم فاریسٹ کی فینرباہچے کے خلاف شاندار فتح

مزید خبریں
لندن۔20فروری (اے پی پی):انگلش کلب ناٹنگھم فاریسٹ کے نئے منیجر ویٹر پریرا نے اپنے عہدے کا آغاز یادگار انداز میں کرتے ہوئے یوروپا لیگ پلے آف کے پہلے مرحلے میں ترک کلب فینرباہچے کو 0-3 سے شکست دلوادی۔ اے ایف پی کے مطابق استنبول میں کھیلے گئے اس میچ میں موریلو، ایگور جیزس اور مورگن گبز وائٹ نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ موریلو، ایگور جیزس اور مورگن گبز وائٹ کے گولز نے ناٹنگھم فاریسٹ کو 26 فروری کو سٹی گراؤنڈ میں ہونے والے دوسرے مرحلے سے قبل مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔
نئے منیجر ویٹر پریرا نے اتوار کو معزول کیے گئے شان ڈائچ کی جگہ 18 ماہ کا معاہدہ کیا تھا اور وہ رواں سیزن میں فاریسٹ کے چوتھے منیجر ہیں۔ناٹنگھم فاریسٹ اس وقت پریمیئر لیگ میں تنزلی کے خطرے سے صرف 3 پوائنٹس اوپر ہے اور اس کی اولین ترجیح چیمپئن شپ میں گرنے سے بچنا ہے، تاہم 1995-96 کے بعد پہلی یورپی مہم کو آگے بڑھانا کلب کے لیے بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے، خصوصاً برائن کلاف کے دور کے بعد یورپی سطح پر کامیابیاں کم رہی ہیں۔ناٹنگھم فاریسٹ کی جانب سے موریلونے 21، ایگور جیزس 43اور مورگن گبز وائٹ نے 50ویں منٹ پر سکور کیے۔میچ میں فینرباہچے کی ٹیم کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔








