اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) یورپین یونین الیکشن مبصر مشن برائے پاکستان کے چیف مبصر مائیکل گہلر نے بدھ کو کوئٹہ میں پولنگ سٹیشن کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد ملک میں الیکشن اور نہ ہی جمہوری عمل کا راستہ روک سکتا ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کوئٹہ میں پولنگ سٹیشن کے قریب دہشت گرد حملے کو …
یورپین یونین الیکشن مبصر مشن برائے پاکستان کے چیف مبصر مائیکل گہلر کی کوئٹہ میں پولنگ سٹیشن کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) یورپین یونین الیکشن مبصر مشن برائے پاکستان کے چیف مبصر مائیکل گہلر نے بدھ کو کوئٹہ میں پولنگ سٹیشن کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد ملک میں الیکشن اور نہ ہی جمہوری عمل کا راستہ روک سکتا ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کوئٹہ میں پولنگ سٹیشن کے قریب دہشت گرد حملے کو بزدلانہ قرار دیا ہے اور حملے جاں بحق افراد لوحقین اور پاکستانی عوام کیساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کہ پاکستان میں ووٹر پر امن ماحول اور بغیر کسی خوف کے اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے تھے،ان پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔چیف مبصر کا کہنا ہے کہ تشدد ملک میں جمہوری عمل کو ختم کرسکتا ہے اور نہ ہی جمہوری عمل کا راستہ روک سکتا ہے۔








