یورپی یونین رہنماؤں کا گرین لینڈ پر ہنگامی اجلاس، امریکا سے تعلقات بھی زیرِ غور

برسلز ۔22جنوری (اے پی پی):یورپی یونین کے رہنما گرین لینڈ اور امریکا کے ساتھ تعلقات پر غور کے لیے برسلز میں ایک ہنگامی سربراہی اجلاس منعقد کریں گے، تاہم یورپی کونسل کی جانب سے اجلاس کا باقاعدہ ایجنڈا تاحال جاری نہیں کیا گیا۔شنہوا کے مطابق اس سے قبل ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے اجلاس کے انعقاد کی …

برسلز ۔22جنوری (اے پی پی):یورپی یونین کے رہنما گرین لینڈ اور امریکا کے ساتھ تعلقات پر غور کے لیے برسلز میں ایک ہنگامی سربراہی اجلاس منعقد کریں گے، تاہم یورپی کونسل کی جانب سے اجلاس کا باقاعدہ ایجنڈا تاحال جاری نہیں کیا گیا۔شنہوا کے مطابق اس سے قبل ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے اجلاس کے انعقاد کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ رہنما ڈنمارک اور گرین لینڈ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل اور غیر مشروط حمایت پر تبادلۂ خیال کریں گے۔یورپی کونسل کے مطابق اجلاس ورکنگ ڈنر کی صورت میں منعقد ہوگا، جو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہونے کا امکان ہے۔برسلز میں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال کے حوالے سے غیر یقینی کیفیت کے باعث مذاکرات رات گئے تک جاری رہ سکتے ہیں۔

مزید خبریں