یورپی یونین نے روس پر پابندیوں میں 21 جنوری 2018 تک کی توسیع کر دی

برسلز ۔ 29 جون (اے پی پی) یورپی یونین نے روس پر پابندیوں میں اگلے سال 21 جنوری تک کی توسیع کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین نے روس کے خلاف عائد کردہ اپنی اقتصادی پابندیوں میں اگلے سال جنوری کے مہینے کے آخر تک کے لیے توسیع کر دی ہے۔ ان پابندیوں کے ذریعے برسلز نے زیادہ تر توانائی، دفاع اور مالیاتی امور کے روسی شعبوں کو …

برسلز ۔ 29 جون (اے پی پی) یورپی یونین نے روس پر پابندیوں میں اگلے سال 21 جنوری تک کی توسیع کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین نے روس کے خلاف عائد کردہ اپنی اقتصادی پابندیوں میں اگلے سال جنوری کے مہینے کے آخر تک کے لیے توسیع کر دی ہے۔ ان پابندیوں کے ذریعے برسلز نے زیادہ تر توانائی، دفاع اور مالیاتی امور کے روسی شعبوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ پابندیاں جولائی 2014ءمیں یوکرائن کے جزیرہ نما کریمیا کے یکطرفہ طور پر روس میں شامل کیے جانے کے بعد لگائی گئی تھیں۔ دوسری جانب ماسکو حکومت نے کہا ہے کہ اس توسیع کے بعد وہ بھی یورپی یونین کے خلاف جوابی اقدامات کر سکتی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply