یورپی یونین نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے امریکی صدر کا منصوبہ مستردکر دیا

برسلز ۔ 5 فروری (اے پی پی) یورپی یونین نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ یورپی یونین میں خارجہ امور کے شعبے کے سربراہ جوزیف بوریل کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کے تنازعے کے حل کے لیے پیش کیا جانے والا یہ منصوبہ بین الاقوامی معاہدوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ بوریل نے فریقین کے درمیان براہ راست بات چیت …

برسلز ۔ 5 فروری (اے پی پی) یورپی یونین نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ یورپی یونین میں خارجہ امور کے شعبے کے سربراہ جوزیف بوریل کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کے تنازعے کے حل کے لیے پیش کیا جانے والا یہ منصوبہ بین الاقوامی معاہدوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ بوریل نے فریقین کے درمیان براہ راست بات چیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تصفیہ طلب مسائل فریقین آپس میں براہ راست مذاکرات سے حل کریں۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے یہ منصوبہ پیش کیا تھا۔ اسرائیل نے اس کی تائید کی جبکہ فلسطین حکام نے مسترد کر دیا تھا۔

مزید خبریں