برسلز۔ یکم نومبر (اے پی پی) جرمنی سے تعلق رکھنے والے یورپی کمشنر برائے ڈیجیٹل اقتصادیات گوئٹر اوٹینگر کو چینی باشندوں اور ہم جنس پرستوں کی شادیوں سے متعلق ایک بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے چینیوں کو چپٹی آنکھوں والے کہا تھا۔ اس تنقید کے جواب میں اوٹینگر نے کہا کہ ان کے اس جملے کا مقصد چینی افراد …
یورپی یونین کے جرمن عہدیدار نازیبا بیان پر تنقید کی زد میں

مزید خبریں
برسلز۔ یکم نومبر (اے پی پی) جرمنی سے تعلق رکھنے والے یورپی کمشنر برائے ڈیجیٹل اقتصادیات گوئٹر اوٹینگر کو چینی باشندوں اور ہم جنس پرستوں کی شادیوں سے متعلق ایک بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے چینیوں کو چپٹی آنکھوں والے کہا تھا۔ اس تنقید کے جواب میں اوٹینگر نے کہا کہ ان کے اس جملے کا مقصد چینی افراد کی توہین ہرگز نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جرمنی جس انداز کے سماجی بہبود اور لوگوں کے لیے بازو کھول دینے کے رویے کا حامی ہے، یہ بھی ممکن ہے کہ وہ کسی روز ہم جنس پرستوں کی جبری شادیاں بھی کرانے لگیں۔








